ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی نتائج کے بعد ریاستی حکومت کی بنیادیں دہل جائیں گی: یڈیورپا

انتخابی نتائج کے بعد ریاستی حکومت کی بنیادیں دہل جائیں گی: یڈیورپا

Thu, 16 May 2019 14:20:07    S.O. News Service

بنگلورو،16/مئی(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہا ہے کہ لوک سبھاانتخابات کے نتائج کے ظاہر ہوتے ہی ریاستی مخلوط حکومت کی بنیادیں بھی دہل جائیں گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 20 سے زائد کانگریس اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ کمار سوامی کی قیادت کو تسلیم کرنے کے لئے قطعاً راضی نہیں ہیں۔ فوری طور پر اگر کانگریس جے ڈی ایس اتحاد ختم نہیں ہوا تو یہ لوگ کانگریس چھوڑ دیں گے ان میں سے چند کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی بی جے پی کے ربط میں ہیں۔ انتخابات کے نتائج کے بعد مخلوط حکومت اپنے ہی اختلافات کا شکار ہوکر ختم ہوجائے گی۔ اس مرحلے میں بی جے پی خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ متبادل حکومت قائم کرنے کی کوشش ضرور کرے گی۔جب تک مخلوط حکومت از خود نہیں کر جاتی بی جے پی کی طرف سے اسے گرانے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی۔ یڈیورپانے کہاکہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہاکہ مخلوط حکومت گرنے کے بعد وہ وزیراعلیٰ بن جائیں گے، اگر موقع ملا تو بنیں گے اگر نہیں ملا تو کوئی بات نہیں۔سینئر کانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے سے وزیراعلیٰ کمار سوامی کی ہمدردی کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے یڈیورپانے کہا کہ اگر کھرگے سے کمار سوامی کو اتنی ہی ہمدردی ہے تو وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر کھرگے گو وزیراعلیٰ بنائیں تو ثابت ہوگا کہ وہ دلتوں کے بھی ہمدرد ہیں۔ کندگول اور چنچولی اسمبلی حلقوں اور کلبرگی لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کی کامیابی کا یقین دہراتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ اس جیت کے ساتھ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی بھی ہونے والی ہے۔ قومی سطح پر بی جے پی کو 280 سے 300سیٹیں ملنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے یڈیورپانے کہاکہ مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے میں کسی طرح کے شبے کی گنجائش نہیں ہے۔  


Share: